دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 10 لاکھ 74 ہزار 878 ہو گئی

مراکش(شِنہوا) مراکش میں طالبات ماسک اور شیلڈز پہن کر کالج کے داخلہ ٹیسٹ دے رہی ہیں۔ جمعہ کے روز مراکش میں نوول کروناوائرس کے کل 319 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں وبا کے کیسز کی مجموعی تعداد 13 ہزار 228 ہو گئی ہے۔

بیجنگ(شِنہوا) جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹم سائنسز اینڈ انجینئرنگ کے مرتب کردہ شدید متاثرہ ممالک میں 4 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے  نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کے تازہ ترین عالمی اعدادو شمار مندرجہ ذیل ہیں۔

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 10 لاکھ 74 ہزار 878 ہو گئی ہے۔ امریکہ 27 لاکھ 94 ہزار 153 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ پہلے جبکہ برازیل 15 لاکھ 39 ہزار 81 کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔تیسرے نمبر پر موجود روس میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 66 ہزار 941 اور چوتھے نمبر پر موجود بھارت میں نوول کروناوائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 48 ہزار 315 ہو گئی ہے۔ پیرو میں نوول کروناوائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 599 ہو گئی ہے اور شدید متاثرہ ممالک کی فہرست میں پیرو پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ چلی 2 لاکھ 88 ہزار 89 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ چھٹے جبکہ برطانیہ 2 لاکھ 85 ہزار 787 کیسز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ آٹھویں نمبر پر موجود ملک سپین میں نوول کروناوائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 545 جبکہ نویں نمبر پر موجود ،میکسیکو میں نوول کروناوائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 251 ہو گئی ہے ۔چین میں نوول کروناوائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 85 ہزار 287 ہے۔