امریکی ریاست البامہ کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے4افراد زخمی

واشنگٹن (شِنہوا)  امریکہ کی جنوبی ریاست البامہ  کے شہر برمنگھم کے نواحی علاقے میں  ایک شاپنگ مال میں فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے،یہ بات مقامی میڈیا نے رپورٹ کی۔

ہوور پولیس افسر لیفٹیننٹ کیتھ  چیسکلیبہ نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ مقامی وقت سہ پہر3بج کر18 منٹ(پاکستانی وقت رات 1بج کر18منٹ) پر ریورچیس  گیلیریا شاپنگ مال کی فوڈ کورٹ کے نزدیک فائرنگ واقعے کی اطلاع  ملنے پر  پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔

ریکٹر نے بتایا کہ فی الحال فائرنگ واقعے کی وجوہات اور فائرنگ کرنے والوں کی تعداد کے حوالے سے معلومات نہیں اور یہ کے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے

 پولیس کے مطابق مال کو خالی  اور جائے حادثے کو محفوظ  کرلیاگیا ہے۔