مشرقی افغانستان میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں 6 طالبان ہلاک

گردیز(شِنہوا)  افغانستان کے مشرقی صوبوں پکتیا اور پکتیکا میں دو الگ الگ واقعات میں اپنی ہی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں 6طالبان عسکریت پسند مارے گئے، یہ بات ہفتے کو فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتائی گئی۔

 بیان کے مطابق  طالبان جنگجوؤں کا ایک گروپ ہفتے کی رات سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لئے پکتیا کے احمد خیل ضلع میں ایک سڑک پر بارودی سرنگ نصب کر رہا تھا تاہم قبل ازوقت دھماکے سے چار باغی موقع پر ہی مارے گئے۔

بیان  کے مطابق  اسی طرح کے ایک واقعے میں پکتیکا کے ضلع خوشامند میں علی الصبح  دو اور باغی اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کا بارودی مواد قبل ازوقت دھماکے سے پھٹ گیا۔