افغان صدر کے مشیر برائے معیشت وتخفیف غربت کوویڈ-19 سے انتقال کرگئے

کابل (شِنہوا) افغانستان کے صدر کے  معاشی ترقی ، تجارت اورتخفیف غربت سے متعلق خصوصی مشیر محمد یوسف غضنفر جمعہ کو کوویڈ-19 کی وبائی  بیماری سے انتقال کر گئے ، یہ بات صدارتی محل نے ہفتہ کو ایک بیان میں بتائی۔

 یوسف غضنفر کو نوول کروناوائرس سے متاثر ہونے کے بعد کچھ دن قبل ترکی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔

فروری میں ملک میں وبا پھوٹنے کے بعد سے افغانستان میں اب تک کوویڈ-19 کے32ہزار سے زیادہ مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 819 افراد انتقال کرچکے ہیں۔