جنوبی فلپائن میں فائرنگ سے 1 فوجی سمیت 4 افراد ہلاک ، 4 زخمی

منیلا(شِنہوا) جنوبی فلپائن کے ایک جزیرائی صوبے باسیلان میں ہونیوالی فائرنگ سے 1 فوجی ، 2 ملیشیا اور 1 عام شہری ہلاک ہو گئے ۔ یہ بات ایک فوجی ترجمان نے ہفتہ کے روز بتائی۔

مغربی منڈاناؤ کی فوجی کمانڈ کے آرمی میجر آروین اینکیناس نے کہا کہ ٹیپو ۔ ٹیپو قصبے کے قریب ایک دور دراز گاؤں میں جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 9 بجے پر ہونیوالی فائرنگ میں 4 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اینکیناس نے کہا کہ متاثرین جن میں فرسٹ کلاس مارک انتھونی مونٹے بھی شامل ہیں پر مجرموں کی ایک غیر متوقع تعداد نے فائرنگ کی۔

ایک الگ رپورٹ میں مشترکہ ٹاسک فورس باسیلان(جے ٹی ایف بی) نے بتایا کہ فائرنگ ایک فوجی دستہ سے 120 میٹر کے فاصلے پر شروع ہوئی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور دیہی چوکیدار تھے جن کی سربراہی یقینی طور پر کریم مانیسان کر رہا تھا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ملزمان واقعے کے بعد فرار ہو گئے ۔

جے ٹی ایف بی نے کہا کہ اس علاقے میں فوجیوں کے ذریعے کی جانیوالی ابتدائی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ مونٹے اور مانیسان کے مابین ذاتی تنازعہ کے باعث پیش آیا۔

جے ٹی ایف بی نے کہا کہ 2 مزید ملیشیا اور 2 عام شہری واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس اور فوجی دستے مانیسان اور اس مہلک فائرنگ میں ملوث دیگر افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔