شمالی یمن پرسعودی زیرقیادت اتحاد کے فضائی حملہ میں2 افراد ہلاک ، حوثی ٹی وی

 صنعاء(شِنہوا)سعودی زیر قیادت اتحاد کی جانب سے یمن کے شمالی صوبہ صعدہ  میں رات گئے ایک فضائی حملے میں ایک خاتون اور ایک لڑکی ہلاک ہوگئی۔ یہ بات حوثی زیر کنٹرول المصیرہ ٹی وی نے جمعرات کو بتائی ہے۔

ٹیلی ویژن نے بتایا ہے کہ اس فضائی حملے میں دیگر چھ بچے بھی  زخمی ہوئے ہیں جس میں صعدہ کے مشرق میں واقع الصفارہ ضلع کے ایک گاؤں مکاش میں ایک خاندان کے رہائشی گھر کو نشانہ بنایا گیا۔

اتحاد نے تاحال یمنی ملیشاء کے دعوی بارے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یمن 2014 کے آخر سے خانہ جنگی کی دلدل میں پھنسا ہواہے جب ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے ملک کے زیادہ تر شمالی علاقوں کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے سعودی حمایت یافتہ صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کو صنعاء سے بے دخل کردیا تھا۔