چین، طوفانی بارشوں کیلئے نیلے خطرے کی تجدید

بیجنگ(شِنہوا) چین کی قومی رصدگاہ نے بدھ کے روز طوفانی بارشوں کیلئے نیلے خطرے کی تجدید کردی ہے کیونکہ ملک کے وسیع حصوں کو مسلسل موسلادھار بارشوں نے متاثر کیا ہے۔

قومی محکمہ موسمیات مرکز نے کہاہے کہ بدھ کی صبح سے جمعرات کی صبح تک سیچھوآن، چھونگ چھِنگ، گوئی ژو، یون نان، گوانگ شی، فوجیان اور ژے جیانگ کے علاقوں میں شدید بارش اور طوفان باراں کی توقع ہے۔

محکمہ نے کہاکہ ان میں سے چند علاقوں میں گرج چمک اور شدید ہواؤں کے ساتھ 60ملی میٹر فی گھنٹہ بارشیں ہوں گی۔

مقامی حکام نے ممکنہ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے سے خبردار رہنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ خطرناک علاقوں میں بیرونی سرگرمیاں ترک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

چین کاموسم کےانتباہ بارے 4رنگوں پر مشتمل نظام ہے جن میں سرخ شدید ترین کی نمائندگی کرتا ہے اس کے بعد مالٹائی، زرد اور پھر نیلا رنگ آتا ہے۔

جون سے مسلسل مو سلا دھار با رشوں نے جنوبی چین کے بڑے حصوں کواپنی لپیٹ میں لیا ہے جبکہ متاثرہ  علا قوں کے متعدد دریاؤں میں پانی خطرناک سطح سے تجاوز کر گیا ہے۔