عالمی بینک بینن کو کوویڈ-19 کے اثرات کم کرنے کیلئے 5کروڑ امریکی ڈالر کی امداد دے گا

بینن کے شہر کوٹونو میں طلبا ایک سکول کے ڈائننگ ہال میں ماسک پہنے قطار میں کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

کوٹونو(شِنہوا) عالمی بینک کوویڈ- 19 وبا کے سماجی و معاشی اثرات سے نمٹنےکے لئے بینن کو 5کروڑ امریکی ڈالر فراہم کرے گا۔

معاشی دارالحکومت کوٹونو میں شِنہوا کو اتوار کو موصول ایک بیان کے مطابق  26 جون کو واشنگٹن میں عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے منظور کردہ مالی پیکیج کا مقصد بینن میں کروناوائرس کی وجہ سے  درپیش صحت کے بحران کے اثرات کو کم کرکے سماجی معاشی بحالی کے مرحلے میں مدد کرنا ہے۔

بینن کے لئے  عالمی بینک کے کنٹری منیجر اٹو سیک نے کہا کہ اس مالی مدد سے معاشرتی اور پیداواری شعبوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بجٹ وسائل میں  موجود  فرق کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا ک کروناوائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں ، ملک کی معاشی نمو میں کمی ہوئی بلکہ ریاست کی آمدنی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جب کہ اسے بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنا پڑتا ہے۔

یہ مالی مدد غریبوں کے لئے ورلڈ بینک کے فنڈ ، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) سے دی جائے گی۔

بینن کے شہر کوٹونو کے ایک سکول میں طالب علم ماسک پہنے کلاس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)