ترکی کے ایجیئن ساحل پر 35 تارکین وطنوں کو بچا لیا گیا ، 4 لاپتہ

استنبول (شِنہوا) ترک ساحلی محافظوں نے ترکی کے ایجیئن ساحل سے 35 غیر قانونی تارکین وطنوں کو بچایا ہے جبکہ 4 دیگر لاپتہ  ہو گئے ہیں۔ یہ بات فورس نے پیر کے روز ایک بیان میں کہی۔

ساحلی محافظوں کی ویب سائٹ پر شائع بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تارکین وطن افراد کو لے کر یونان کے جزیرے  کی جانب جانے والی کشتی  مغربی صوبہ بالیکسیر کے ضلع آیوالیک کے نزدیک ڈوب گئی۔

ان کی قومیت کی شناخت بتائے بغیر مزید کہا گیا کہ امدادی ٹیم سمندر میں لاپتہ تارکین وطنوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

بازیاب ہونیوالے تارکین وطنوں کے ابتدائی بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے فورس نے کہا کہ یونانی ساحلی محافظوں کی ٹیموں نے کشتی کو نقصان پہنچانے کے بعد اسے واپس ترک علاقائی پانی کی طرف دھکیل دیا تھا۔

ترک ساحلی محافظوں کی جانب سے جاری حالیہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے مجموعی طور پر 11 ہزار 633 تارکین وطنوں نے ترکی کے سمندری راستے سے یونان پہنچنے کی کوششیں کیں جو 2019 کے اسی عرصے کے دوران 12 ہزار 994 سے قدرے کم ہے۔