چین کے اعلیٰ سیاسی مشیرکا لاؤ پارٹی رہنما سے کوویڈ-19 کیخلاف جنگ اور "دو سیشنز” پر تبادلہ خیال

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ یانگ نے لاؤس کی  پیپلز انقلابی پارٹی (ایل پی آر پی) کی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کے رکن اور لاؤس کی فرنٹ برائے نیشنل کنسٹرکشن( ایل ایف این سی) کے صدرسیسم فون فوموی ہانے سے فون پر کوویڈ- 19کے خلاف جنگ اور چین کے "دو سیشنز”  پر تبادلہ خیال کیا۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی  بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ نے کہا کہ  کوویڈ-19 کی وبا  کے فوراً بعد  ایل پی آر پی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور لاؤس کے صدر بونیاگ ووراچِت  نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور چینی صدر شی جِن پھِنگ سے پارٹی اور حکومت کی طرف سے حمایت اور ہمدردی کا اظہار خیال کیا۔

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی  کانفرنس(سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے کہا کہ  چین لاؤس کی اس مدد اور حمایت کی دل سے قدر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے دونوں پارٹیوں اور دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کی فون پر ہونے والی گفتگو میں دی گئی ہدایات کو پوری طرح سے انجام دیا ہے اور اس وبا کے خلاف لڑائی میں لاؤس کو مکمل مدد فراہم کی ہے۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس(سی پی پی سی سی) کی 13ویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس 21 مئی  2020 کو چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی  ہال میں شروع ہوا۔ (شِنہوا)

وانگ نے سیسم فون کو گزشتہ دنوں اختتام پذیر ہونے والے "دو سیشنز” کے بارے میں بریف کیا اور کہا کہ چین کی عوامی سیاسی مشاورتی  کانفرنس چین اور لاؤس کے مابین تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مستحکم طور پر فروغ دینے کے لئے ایل ایف این سی کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے تیار ہے۔

سیسم فون نے چین کو "دو سیشنز”  کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور ایل پی آر پی اور حکومتِ لاؤس کی جانب سے ہانگ کانگ کے لئے چین کے قومی سلامتی کی قانون سازی کے لئے حمایت کا اظہار کیا۔