ترک فضائی کمپنیوں نے اندرون ملک پروازیں جزوی طور پر بحال کردیں

(200225) - انکارا ، 25 فروری ، 2020 (شِنہوا) - ایران تہران سے 132 مسافروں اور عملے پر مشتمل ترک ایئر لائن کا طیارہ 25 فروری ، 2020 کو ترکی کے انقرہ کے ایسن بوگا ایئرپورٹ پہنچا۔ ترک ایئر لائن کا طیارہ ، تہران سے ایران روانگی اور استنبول پہنچنے کی وجہ سے ، منگل کو ترک دارالحکومت انقرہ کی طرف موڑ لیا گیا تھا (تصویر برائے مصطفی کایا / شِنہوا)

استنبول(شِنہوا)  ترکی کی فضائی کمپنیوں نے کوویڈ-19 کی وبا کے باعث دوماہ کی بندش کے بعد پیر کو محدود تعداد میں پروازوں کے ساتھ  اندرون ملک آپریشن دوبارہ شروع کردیا ہے۔

 قومی پرچم بردار ترکش ایئر لائنز (ٹی ایچ وائی) اور پیگاسس ایئر لائنزنے فی الحال صرف ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول سے چند بڑے شہروں کے لئے پروازیں دوبارہ شروع کی ہیں۔

ٹی ایچ وائی کا پہلا طیارہ استنبول ہوائی اڈے سے دارالحکومت انقرہ کے لئے جبکہ پیگاسس ایئرلائنز کا  طیارہ صبح کے وقت  استنبول کے صبیحہ گوکن ایئرپورٹ سے مغربی صوبہ ازمیر کے لئے روانہ ہوا۔

ترکش ایئر لائنز 4جون سے  اندرون ملک دوسرے شہروں کے لئے  اور 10 جون کو بین الاقوامی پروازیں شروع کرے گی۔

دریں اثنا پیگاسس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمپنی جلد ہی  اپنی ملکی اور بین الاقوامی پروازیں شروع کردے گی تاہم اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔

 گذشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا تھا  کوویڈ-19 کے کیسز میں کمی کے رجحان کے باعث  ترکی یکم جون سے معمول کی زندگی کے نئے دور میں داخل ہوگا۔

 وزارت صحت کے اتوار کو اعلان کردہ اعدادوشمار کے مطابق  ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4ہزار 540 اور تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1لاکھ 63 ہزار942 تھی۔