روسی فوجی ہیلی کاپٹر کی مشرق بعید کے علاقےمیں ہارڈ لینڈنگ ،عملے کے ارکان ہلاک

ماسکو (شِنہوا) روسی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایک فوجی ایم آئی-8 ہیلی کاپٹر نے منگل کے روز روس کے مشرق بعید  میں واقع یوگلن کوپی ایر فیلڈ میں ہارڈ لینڈنگ کی جس میں عملے کے ارکان ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا سپوتنک کے مطابق وزارت نے بتایا کہ روسی ایرو اسپیس فورسزکا ہیلی کاپٹر لینڈنگ سے قبل چکوٹکا کے خود مختار ضلع میں تربیتی پرواز پر تھا۔

 اس سے قبل  سپوتنک نے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا  کہ خیال ہے کہ اس حادثے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

وزارت دفاع نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات  سے معلوم ہوا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی حادثے کا سبب ہو سکتی ہے ۔معاملے کی جانچ کیلئے ایرو اسپیس فورسز کے چیف کمانڈ کا ایک کمیشن حادثے کی جگہ بھیج دیا گیا تھا۔