لیبیا کے کوسٹ گارڈ نے 300 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا

ترپولی (شِنہوا) لیبیا کے کوسٹ گارڈ نے 300 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا ہے اور انہیں واپس دارالحکومت ترپولی لایا ہے۔

 اقوام متحدہ کے ہائرکمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے ٹویٹ کیا کہ لیبیا کے کوسٹ گارڈز نے 315  مہاجرین اور تارکین وطن کو طرابلس پہنچایا ہے جنہیں سمندر میں متعدد کشتیوں کو روک کر یا بچا کر لایا گیا ہے۔

یو این ایچ سی آر نے کہا کہ 2 افراد اپنی زندگیوں گنوا بیٹھے ہیں اور ان کی لاشیں بازیاب کر لی گئی ہیں ، یو این ایچ سی آر کی شراکت دار آئی آر سی(بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی) تمام زندہ بچ جانے والوں کو فوری طبی نگہداشت فراہم کرنے کےلئے موقع پر موجود تھی۔

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین(آئی او ایم) نے پیر کے روز بتایا تھا کہ تقریباً گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کم از کم 5 کشتیوں پر سوار قریباً 400 افراد نے لیبیا سےفرار ہونے کی کوشش کی ہے۔

آئی او ایم نے بچائے جانیوالے تارکین وطن کی لیبیا واپسی اور بحری راستہ سے بچنے کا ایک محفوظ متبادل طریقہ کار استعمال کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔