چین نے مختصر مدت میں کوروناوائرس کی وبا پر قابو پالیا ہے:ترجمان

بیجنگ(شِنہوا)چین  کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کے سالانہ اجلاس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ پورے ملک کی متفقہ کوششوں سے چین نے مختصر مدت میں نوول کوروناوائرس کی وبا پر قابو پالیا ہے۔

 چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13 ویں قومی کمیٹی کے تیسرے سیشن کے ترجمان  گو وے من نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے عوام کی زندگی اور صحت کی موثر طریقے سے حفاظت کی ، کاروبارزندگی اور پیداوار کو دوبارہ شروع کرنے میں ٹھوس پیشرفت کی ہے اور عام معاشرتی زندگی اور پیداوار کی بحالی کو تیز کیا ہے۔

گو نے مزید کہا کہ اس طرح کی کامیابیوں نے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے معاشرتی فوائد کو ظاہر کیا اور چینی قوم کے استحکام اور یکجہتی کی عمدہ خصوصیات کا مظاہرہ کیا ہے۔