دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 48لاکھ5ہزار5ہوگئی

بیجنگ(شِنہوا) جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ اعدادوشمار 19مئی کوپاکستانی وقت 10 بجے صبح تک کے ہیں۔

پوری دنیا میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد48لاکھ5ہزار5تک پہنچ گئی ہے، امریکہ 15 لاکھ8ہزار598مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ روس 2لاکھ 90ہزار 678 مصدقہ کیسز کی ساتھ دوسرے ،برازیل 2لاکھ 55ہزار 368 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

برطانیہ میں 2لاکھ 47ہزار709 مصدقہ کیسز ہیں اسپین میں 2لاکھ31ہزار606مصدقہ کیسز اور اٹلی میں2لاکھ25ہزار886مصدقہ کیسز جبکہ فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد1لاکھ80ہزار 51 تک پہنچ گئی ہے  ۔

جرمنی میں مصدقہ کیسز کی تعداد1لاکھ76ہزار551اور ترکی میں 1لاکھ50ہزار593مصدقہ کیسز تک پہنچ گئی ہے۔

چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد84ہزار503ہوگئی ہے۔