شنگھائی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کیلئے نئے اقدامات متعارف کرادئے

شنگھائی(شِنہوا) پیداوار بڑھانے اور نوول کرونا وائرس کے اثرات کم کرنے کے سلسلے میں شنگھائی میں غیرملکی کاروباری اداروں کو سہولیات دینے اور ترقی کرنے کیلئے نئے اقدامات متعارف کرا دئے گئے ہیں۔

میونسپلٹی کمیشن برائے تجارت کے ڈائریکٹر ہوایوآن نے ٹیلی کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے طول مدتی سرمایہ کاری کرنے پر اعتماد پیدا کرنا اور مارکیٹ تک رسائی کیلئے آسانی پیدا کرنا ہدف ہے۔

ہوا نے کہاکہ ہم ٹیلی کمیونی کیشن، انشورنس،سکیورٹیز، تحقیق و تکنیکی خدمات، تعلیم اور صحت کی خدمات سمیت اہم شعبوں میں نئے  کھولنے کی کوشش کریں گے۔

ہوا نے خاص طور پر پیداوار، سائنس وٹیکنالوجی اورمعلومات فراہم کرنے کی صنعت جیسی جدید اور اعلیٰ اقدار والی صنعتوں میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کیلئے مزید کوششوں پر زور دیا۔

ہوا کے مطابق شنگھائی میں رواں سال 40 مزید کثیر القومیعلاقائی ہیڈ کوارٹرز اور 15 مزید غیر ملکی فنڈ سے چلنے والے تحقیقی و ترقیاتی مراکز قائم ہونے کی توقع ہے۔

ہوا نے مزید کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کا عمل مضبوط بنانے کیلئے معاہدوں پر آن لائن دستخط اور ویڈیو کانفرنس کرنے جیسے ٹیلی ورکنگ طریقہ کار کو تقویت دینی ہو گی۔