افغانستان ،طالبان کمانڈر نے ہتھیار ڈال دئے

فیض آباد،افغانستان(شِنہوا)شمالی افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان کے ایک مقامی کمانڈر نے لڑائی ترک کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دئے ۔یہ بات بدھ کو یہاں فوج کے بیان میں بتائی گئی۔

بیان کے مطابق کمانڈر مولوی زاہد گزشتہ کچھ سالوں سے حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا جس نے منگل کو یفتال ضلع میں سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے اپنی اے کے-47 رائفل حوالے کی۔

بیان میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

صوبہ بدخشاں کے کئی حصوں میں سرگرم عمل طالبان جنگجوؤں کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔