چین میں سرنگ حادثہ،4افرادہلاک2ملبے میں پھنس گئے

تھائی یوان(شِنہوا)چین کے شمالی صوبہ   شن سی  میں ایک زیر تعمیر سرنگ بیٹھ جانے سے 4افراد  ہلاک ہو گئے ، جبکہ  2 تاحال ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ محکمہ حکام کے مطابق  حادثہ   جن چھنگ  شہر  میں ہائی وے پر زیر تعمیر سرنگ   میں  پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے پیش آیا جس سے سرنگ میں  کام کرنے والے 6افراد پھنس گئے۔

پھنس جانے والوں میں سے ایک شخص کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ  لاکر  ہلاک  ہوگیا، جبکہ ریسکیو اہلکاروں  نےمزید 3افراد کی لاشیں منگل  کی صبح  سرنگ سے نکالیں۔ ایک اندازے کے مطابق 200کیوبک میٹر ملبے کے باعث سرنگ کا راستہ بند ہوگیا ہے۔ حکام کےمطابق  تلاش اور ریسکیو کی کوششیں ابھی جاری ہیں۔