چین کے تمام بڑے شہر2020کے آخر تک 5جی نیٹ ورک میں شامل ہوجائیں گے

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک صارف چائنہ ٹیلی کام کی شاخ کے باہر کمرشل 5 جی ایپلی کیشنز کے پوسٹر کے پاس سے گزر رہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین آئندہ سال 5 جی کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر وترقی کا عمل تیز کرے گا۔ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق 2020 کے اختتام تک چین کے تمام بڑے شہروں میں 5جی نیٹ ورک کی سروس شروع ہونے کی توقع ہے۔ چین نے جون میں تیز ترین وائرلیس ٹیکنالوجی کے کمرشل استعمال کا اشارہ دیا جس سے صارفین کے جوش وخروش میں اضافہ ہوا اور صنعتی سرمایہ کاری میں تیزی آئی۔ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اب تک چین میں   126،000  5جی مراکز قائم کردئے گئے ہیں۔ گزشتہ 11ماہ کے دوران 5 جی سمارٹ فونز کی کھیپ8،355،000 تک پہنچ گئی، اسی عرصے کے دوران24نئے فونزمتعارف کئے گئے جن کی قیمت2000یوآن(285.3امریکی ڈالر) سے کم بنتی ہے۔