چین کےشمال مشر قی صوبہ میں سرمائی سیاحت کی سہولیات میں اضافہ

چین کے شمال مشرقی صوبہ ہی لونگ جیانگ کے شہر مو ہے کے انتہائی شمالی گاؤں بیجی کا خوبصورت منظر دکھا ئی دے رہا ہے۔(شِنہوا)

ہا ربن(شِنہوا) چین کے شمال مشر قی صوبہ ہی لونگ جیانگ نے صوبے میں سرمائی سیاحت کے فروغ کے لئے ٹرین روٹس کو ملک کے انتہائی شمال میں واقع شہر موہے تک توسیع دے دی ہے۔

مقامی محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین K7068/9 کے روٹ میں 20 دسمبر سے موہے شہر تک توسیع کر دی گئی ہے جوآئندہ برس 17 فروری تک جاری رہے گی۔

چائنہ ریلوے ہا ربن گروپ کے مطابق یہ ٹرین صوبہ کے وسط میں واقع شہر سوئی ہوا سے شمال مغرب میں واقع شہر جیاگداچھی تک 1348 کلومیٹر سفر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ موہے شہر تک سفر کی صلاحیت میں اضافے کے لئے تین ٹرینوں میں اضافی بوگیاں بھی لگائی گئی ہیں۔

 

سیاح انتہائی شمالی گاؤں بیجی میں "پانی سے برف” کا کھیل کھیل رہے ہیں ،بیجی شمالی مشرقی صوبے ہی لونگ جیانگ کے شہر موہے میں واقع ہے۔(شِنہوا)

رواں برس موسم سرما میں موہے شہر میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری تک گر گیا، لیکن اس کے باوجود سیاح یہاں کا آرکٹک گاؤں، برفیلے نظارے اور تاروں بھرا آسمان دیکھنے آتے ہیں۔ موہے میں برفانی موسم تقریباً آٹھ ماہ تک جاری رہتا ہے۔

شہر میں سرمائی سیاحت کے حوالے سے کئی پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں جن میں چائنہ کا آرکٹک پلازا، برفانی مجسموں کا باغ، برفانی تفریحی پارک اور برفانی بھول بھلیاں شامل ہیں۔