نیوزی لینڈ ،آتش فشاں پھٹنے کے واقعہ میں مزید ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق مجموعی تعداد17ہوگئی

نیوزی لینڈ کے سفید جزیرے میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد ریسکیوکارکن متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں۔

ویلنگٹن(شِنہوا)نیوزی لینڈ کے سفید جزیرے میں آتش فشاں پھٹنے کے واقعہ میں مزید ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے،  جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد17ہوگئی ہے جبکہ 2افراد تاہم لاپتہ ہیں۔ نیوزی لینڈ پولیس کے ڈپٹی کمشنر جون ٹمز نے کہا ہے کہ مزید  ایک شخص کی ہلاکت آکلینڈ کے مڈل مور ہسپتال میں گزشتہ رات ہوئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے چار ہسپتالوں میں 14مریضوں کا علاج جاری تھا جن میں سے10  کی حالت نازک  رہی۔