چلی اور چین کے اہم روابط ،عالمی دنیا کے سیاسی مستقبل میں چین کو اہم کردار مل گیا

سنتیاگو (آئی این پی) چلی کی صدر مائیکل بچلیٹ نے کہا ہے کہ چین اور ایشیاء بحرالکاہل کے ممالک دنیا کے جغرافیائی اور سیاسی مستقبل میں اہم کردار ادا کریں گے،ہم اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ چین اور ایشیائی بحرالکاہل ممالک کیساتھ ہمارے تعلقات بہت فیصلہ کن ہیں،دنیا بحرالکاہل کی طرف توجہ کررہی ہے اوراس میں اس وقت زیادہ سے زیادہ تبدیلی آرہی ہے،ہمیں اس طرف کا خیال رکھنا ہو گا ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سنتوتامس یونیورسٹی سنتیاگو میں دسویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کھلے پن ،رابطے اور ترقی کیلئے تعاون کے راستے پر ہمارا ایک بڑا شراکت دار ہے، اس لئے چلی اور چین میں سمجھتا ہوں انہوں نے حالیہ دہائیوں کے دوران ایک مثبت راستہ اختیار کیا ہے اور ہمیں ایک راستے پر اپنا سفرجاری رکھنا چاہئے، چین اور چلی کے درمیان 1970ء میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے اور دونوں ممالک آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط بھی کر چکے ہیں۔