چین کا غربت کے خاتمےمیں سماجی تنظیموں کی معاونت کرنے کا منصوبہ

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت شہری امورنے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے  جس کے تحت سماجی تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ غربت کے خاتمے کے لئے منصوبوں پر کام کرسکیں۔

اعلامیہ کے مطابق سماجی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ مغربی چین کے غربت زدہ علاقوں یا ہوبے، جیانگ شی اور ہونان صوبوں میں حکومتی رقوم سے شروع کئے جانے والے سماجی خدمات کے منصوبوں  کے لئے بولی  میں شامل ہوں۔

ہوبے صوبہ میں جو اس سے قبل نوول کرونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا، متعلقہ منصوبے زیادہ تر وبائی مرض کے تدارک اور اس پر قابو پانے سے متعلق ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق ان منصوبوں کو رقوم دی جائیں گی جس  کے تحت پسماندہ علاقوں میں سماجی خدمات کی سہولیات کی بہتری، بچوں،عمر رسیدہ  اور جسمانی معزوری کے شکار افراد سے متعلق نگہداشت پروگرامز اور سماجی کارکنوں  کے لئے تربیتی سیشنز  کے حوالے سے منصوبے شروع کئے  جائیں گے۔

اعلامیہ میں درخواست گزاروں سے  10 اگست سے  قبل متعلقہ مواد جمع کرانے کے لئے  کہا گیا ہے۔