انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹرز، ٹیم مینجمنٹ اور پاکستان میں موجود6کرکٹرز کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا انگلینڈ میں موجود 20 کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے 12 اراکین کے ٹیسٹ منفی آئے، کھلاڑی انگلینڈ میں پریکٹس کر سکیں گے فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض کے 3روز میں کوویڈ19 کے 2 ٹیسٹ منفی ، تمام کھلاڑی اب وورسٹر شائر میں ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل،جلد انگلینڈ روانہ کر دیا جائے گا

لاہور،مانچسٹر(آئی این پی)دورہ انگلینڈ پر موجود قومی ٹیم کیلئے خوشخبری،انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹرز، ٹیم مینجمنٹ اور پاکستان مین موجود6کرکٹرز کے دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا،انگلینڈ میں موجود 20 کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹکے 12 اراکین کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جسکے بعد کھلاڑی انگلینڈ میں پریکٹس کر سکیں گے ،دوسری جانب فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض کے 3روز میں کوویڈ19 کے 2 ٹیسٹ منفی آگئے ،یہ تمام کھلاڑی اب وورسٹر شائر میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل ہو گئے ہیں جنہیں جلد انگلینڈ روانہ کر دیا جائے گا۔ منگل کو ترجمان پی سی بی کے مطابقکوویڈ19 کا ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آنے پر 6 کھلاڑی وورسٹر میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کے اہل ہو گئے ہیں،فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض کے 3روز میں کوویڈ19 کے 2 ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔ لہٰذا یہ تمام کھلاڑی اب وورسٹر شائر میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل ہیں۔ان کھلاڑیوں کی ری ٹیسٹنگ 29 جون بروز پیر کو ہوئی تھی۔ اس سے قبل 26 جون کو ہونے والی ٹیسٹنگ میں بھی ان 6 کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے تھے۔پی سی بی اب ان کھلاڑیوں کے سفر کے انتظامات کا آغاز کررہا ہے اور اس حوالے سے روانگی کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔دوسری جانب قومی اسکواڈ کی انگلینڈ میں پہلی ٹیسٹنگ کی رپورٹس پی سی بی کو موصول ہو گئی ہیں،جن کے مطابق انگلینڈ میں موجود 20 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کے 12 اراکین کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں ،ای سی بی میڈیکل پینل کے زیر اہتمام قومی اسکواڈ کی ووسٹر میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ گذشتہ روز ہوئی تھی،رپورٹ منفی آنے پر قومی کھلاڑیوں کو ووسٹر میں ٹریننگ کی اجازت مل گئی تاخیر سے اسکواڈ کو جوائن کرنے والے اسپنر ظفر گوہر اور فزیو کلف ڈیکن کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی آج موصول ہوجائیں گی۔