کھٹمنڈو(آئی این پی) نیپالی وزیر اعظم کے پی اولی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت انہیں اقتدار سے ہٹانے کا منصوبہ بنا رہا ہے، مجھے ہٹانے کے منصوبے پر عمل پارلیمان کے ذریعے کروایا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم نے کھٹمنڈو میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا نیا نقشہ جاری کرنے پر انہیں ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ہٹانے کے منصوبے پر عمل پارلیمان کے ذریعے کروایا جائے گا۔واضح رہے کہ نیپال کے نئے نقشے میں لپو لیکھ، کالا پانی اور لمپیا دھورا کے علاقوں کو نیپالی سرزمین کے حصے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔بھارت نے روایتی طور پر دعوی کیا تھا کہ یہ اس کے علاقے ہیں اور نیپال کے نئے دعوے نے دونوں ممالک کے تعلقات خراب کر دیے ہیں۔دوسری جانب سابق فرانسیسی وزیر اعظم کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
تازہ ترین مضامین
چین مخالف امریکی عناصرکے ساتھ ملی بھگت پر تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی...
بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کی امریکہ میں چین مخالف عناصر کے ساتھ...
بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 4سکیورٹی اہلکار شہید
اسلام آباد(شِنہوا) پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے ضلع سبی میں دیسی ساختہ بارودی مواد کے دھماکے میں چار سکیورٹی اہلکار شہید اورپانچ...
ایران کا شام کیخلاف امریکی پابندیاں فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ
تہران(شِنہوا) اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے شام کیخلاف امریکی پابندیاں فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی نے جمعرات کے...