انڈونیشیا کی آبنائے سندا میں بحری جہاز ڈوبنے سے10افراد لاپتہ

جکارتہ(شِنہوا)  انڈونیشیا کے مغربی علاقے میں آبنائے سندا  میں ایک بحری جہاز کے ڈوبنے کے بعد دس افراد لاپتہ ہیں،تلاش اور بچاؤ کی کاروائیوں کے دفتر کے عہدیدار کے مطابق متاثرہ افراد کی تلاش کا کام ہفتہ کو بھی جاری ہے۔

تلاش اور بچاؤ کی کاروائیوں کے قومی دفتر کے ترجمان یوسف لطیف نے بتایا کہ کے ایم پسپیتا جایا نامی جہاز  بانتن صوبے سے چائلڈ آف کراکاٹو آتش فشاں کے نزدیکی  جزیرے راکٹا کے لئے روانہ ہونے کے بعد ڈوب گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ متاثرین کی تلاش اور ان کو بچانے کی کاروائی میں درجنوں امدادی کارکن شریک ہیں۔

ترجمان  نے شِنہوا کو فون  پر بتایا کہ دس افراد لاپتہ ہیں  اور ہمارے اہلکار ان کی تلاش میں مصروف ہیں۔جمعرات کو پیش آںے والے اس سمندری حادثے میں چھ افراد زندہ بچ گئے، حادثے کے دوران جہاز پر16 افراد سوار تھے۔