نیپال کی ہانگ کانگ علاقے میں قانون ، امن وامان برقرار رکھنے کی چینی کوششوں کی حمایت

9 فروری 2016 کو لی گئی تصویر میں جنوبی چین کے ہانگ کانگ میں وکٹوریہ ہاربر کا منظر دکھایا گیا ہے(شِنہوا)

کھٹمنڈو (شِنہوا) نیپال کی وزارت خارجہ نے جنوبی چین کے ہانگ کانگ میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے چین کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے  اس بات پر زور دیا ہے کہ امن و امان کو برقراری اور قانون کا نفاذ کسی بھی ملک کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

 قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقہ کے لئے قانونی نظام اور نفاذ کے طریقہ کارکے قیام اور بہتری کے بارے میں چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے فیصلے سے متعلق نیپال کے موقف کے حوالے سے میڈیا سوالات کے جواب میں نیپال کی وزارت برائے امور خارجہ کے ترجمان بھرت  راج پوڈیال نے  بیان جاری کیا جس میں  اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ہانگ کانگ کے امور چین کے داخلی معاملات ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نیپال کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر یقین رکھتا ہے اور وہ  ہانگ کانگ میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے چین کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔