کوویڈ-19 کے بعد چین میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ بحالی کی جانب رواں دواں

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ایسے وقت میں جب وبا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور وبا پر کنٹرول کے باقاعدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،ٹرانسپورٹ کا شعبہ بحالی کی جانب گامزن ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان سون وین جیان نے کہا کہ 23 مئی تک ملک کے بڑے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں میں سے 99.7 فیصد پر دوبارہ کام شروع کر دیا گیا تھا اور 98.4 فیصد ٹرانسپورٹ کے کاروبار نے اپنا آپریشن بحال کرلیا تھا۔

اس پیش رفت کو خوشخبری قرار دیتے ہوئے سون نے کہا کہ اس سے پہلے فریٹ کے حجم میں آںے والی تنزلی کو تبدیل کرتے ہوئے  ایک سال پہلے کے مقابلے میں مال برداری کے حجم میں اضافہ شروع ہوا ہے۔

وزارت کے مطابق  مئی کے درمیانی 10 دنوں میں  بندرگاہوں سے ملکی پیداواری سامان اور برآمدی سامان   دونوں میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے اس کے ساتھ ہی  پیداواری سامان کے کنٹینر گزشتہ سال کی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔

سون نے کہا کہ تاہم اب بھی مسافروں کی آمدورفت کے شعبے کی بحالی میں وقت لگے گا ، مئی کے درمیانی 10 دنوں میں مسافروں کی آمدورفت گزشتہ سال کی اسی مدت کے نصف سے بھی کم رہی۔