چین ، زرعی بینک کے پہلی سہ ماہی منافع میں 4.79 فیصد اضافہ

بیجنگ(شِنہوا) چین کے سب سے بڑے قرض دینے والےکمرشل ادارے ایگریکلچرل بینک آف چائنہ نے رواں سال پہلی سہ ماہی کے دوران منافع میں مستحکم اضافہ رپورٹ کیا ہے ۔

شنگھائی سٹاک ایکسچینج کے پاس جمع کرائی گئی بینک کی رپورٹ کےمطابق اس بینک نے خالص منافع میں 64.19 ارب یوآن (تقریباً 9.10ارب امریکی ڈالرز) کمائے جس میں گزشتہ سال کی نسبت 4.79 فیصد کا اضافہ ہوا ۔

گزشتہ سال کے  اسی عرصے کے مقابلے میں 7.67فیصد اضافے کے ساتھ رپورٹ  کے مطابق  آمدن 1کھرب  86.92 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے ۔

دریں اثنا قرض دینے والے اس ادارے کے نان پرفارمنگ قرض کی شرح 1.4فیصد اسی سطح پر برقرار رہی جو کہ گزشتہ سال کے اختتام پر تھی ۔