لندن(آئی این پی)رائل کالج آف سرجنز کے ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ دن بدن ترقی کرتی ہوئی سائنسی دنیا میں روبوٹس کے عمل دخل کا دائرہ کچھ اور وسیع ہوجائیگا ا ور انکی مدد سے بچوں کی پیدائش بھی ممکن ہوجائیگا۔جوان کے ذریعے ہونے والی ڈلیوری اور دوسرے آپریشنز کے ذریعے ممکن ہوگی اور اس طرح طب کی دنیا میں ایک انقلاب آجائیگا ۔ رائل کالج کے سرجنز او رماہرین کا کہناہے کہ اب ایسے روبوٹس بھی تیار ہونگے جن کی مدد سے سرطان جیسے خطرناک امراض کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص ممکن ہوگی اور یہ وہ عمل ہوگا جس سے مریضوں کو کوئی خاص تکلیف بھی نہیں ہوگی اور مجموعی طور پر انہیں کوئی نقصان بھی نہیں پہنچے گا۔صورتحال ایسی ہوجائیگی کہ جدید تر روبوٹس کی مدد سے سرجنوں کا کام آسان ہوجائیگا اور سرجری کے وقت ڈاکٹروں کی حیثیت ثانوی ہوجائیگی۔ سارا کام یہ روبوٹس ہی انجام دینگے۔ ڈاکٹروں کے اندازے کے مطابق طب کی دنیا کا یہ انتہائی انقلاب آفریں مرحلہ زیادہ سے زیادہ آئندہ20برسوں میں سامنے آجائیگا اور سرجری محفوظ تر ہوجائیگی۔ یہ وہ عمل ہوگا جس میں اخراجات بھی کم ہونگے۔
تازہ ترین مضامین
پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور ایکسٹریم کامرس کا صوبے میں نوجوانوں کو تربیت فراہم...
اسلام آباد، پی کے۔ 9 مارچ 2021۔پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور ایکسٹریم کامرس نے پنجاب میں نوجوانوں میں ہنر مندی کو بڑھانے کے لئے...
100غیر قانونی تارکین وطن کو لیبیا کے ساحل سے دوربچا لیا گیا
ٹریپولی (شِنہوا) بین الاقوامی تنظیم برائےتارکین وطن (آئی او ایم )نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 100 غیر قانونی تارکین وطن...
سری لنکا، کوویڈ-19 کے دوران شادی کی نمائش منعقد
کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کی سب سے زیادہ مشہور شادی کی نمائش کولمبو کے بندرانائیکے میموریل انٹرنیشنل کانفرنس ہال میں ختم ہوگئی۔
شادی کی نمائش نوول کروناوائرس...