چاند پر منفرد اور الگ مہم

سیچوان (آئی این پی ) چاند کے تاریک حصوں کا معائنہ کرنے کے لئے چین کا خلائی مشن”چھانگ اے ” فور روانہ ہو گیا ،یہ چاند پر روانہ کی گئی مہمات میں سے منفرد اور الگ مہم ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کاخلائی تحقیقاتی مشن "چھانگ ار "فور ہفتے کی صبح دو بج کر تئیس منٹ پر چین کے جنوب مشرقی صوبے سیچوان سے روانہ ہوگیا ہے۔ یہ مشن چاند کے تاریک حصوں کا معائنہ کرے گا۔ یہ چاند پر روانہ کی گئی مہمات میں سے منفرد اور الگ مہم ہے۔ چاند اور زمین ایک ہی رخ میں اپنے اپنے مدار میں ایک ساتھ گردش کرتے ہیں جس کی وجہ سے چاند ایک خاص حصہ ہمیشہ اندھیرے میں رہتا ہے اور آج تک انسان کی نظروں سے اوجھل ہے۔ موجودہ مشن اس حوالے سے بھی منفرد ہے کہ پہلی بار کوئی تحقیقاتی مشن چاند کے اس حصے پر باقاعدہ لینڈنگ کرے گا اور وہاں سے نمونے اکھٹے کریگا۔اس سے قبل سن 1959 میں روس اور سن 1968 میں امریکہ چاند کے اس حصے کی تصویر کشی کی کوشش کرچکے ہیں۔امریکہ، روس اور چین کے خلائی مشنچاند پراپنے قدم رکھ چکے ہیں تاہم چاند کا جو حصہ زمین سے ہمیں نظر نہیں آتا اور تاریک رہتا ہے اس پر آج تک کوئی خلائی مشن نہیں پہنچ سکا لیکن اب چین کے اس مشن کے ذریعے چانداس تاریک حصے کے راز دنیا کے سامنے لائے جاسکیں گے۔