چین نے چار ٹانگوں والا نیاروبوٹ متعارف کر ا دیا

ہینگ زو(آئی این پی/شِنہوا)مشرقی چین کی زی جیانگ یونیورسٹی نے نیا چار ٹانگوں والا روبوٹ متعارف کر ا دیا۔یہ روبوٹ بھاگنے ڈوڑنے اور سیڑھیاں چڑھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔’’نیا جوئی ینگ ‘‘روبوٹ چھوٹے سائز کا چار ٹانگوں والا روبوٹ ہے جو کہ 20کلو وزن اٹھا سکتا ہے ۔ایک میٹر لمبا 60سنٹی میٹر قد اور 80کلو گرام وزن کا حامل ہے ۔روبوٹ مکمل طور پر بجلی سے چلتا ہے اور مکمل چارج ہونے کی صورت میں دوگھنٹے تک کام کر سکتا ہے ۔روبوٹ 6کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈور سکتا ہے ۔