نیو یارک(آئی این پی)انسٹا گرام نے بعض اکا ؤنٹس کو حقیقت سے زیادہ مقبول دکھانے کے لیے ایپلکیشن کی مدد سے کیے گئے جعلی کمنٹس، جھوٹے لائیکس اور خیالی فالورز کی چھٹی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انسٹاگرام نے یہ قدم فیس بک کی کوششوں کے باعث اٹھایا جس کا مقصد عوام کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھروسہ دلانا ہے۔انسٹاگرام کی جانب سے اس حوالے سے کی گئی ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا گیا کہ حال ہی میں ہم نے دیکھا کہ کافی اکا ؤنٹس مصنوعی طور پر اپنے فالوورز میں اضافہ کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپلکیشن کا سہارا لے رہے ہیں۔چناچہ آج سے ہم اکا ؤنٹس سے جعلی لائکس، کمنٹس اور فالوورز کا خاتمہ کرنے کا آغاز کررہے ہیں جو تھرڈ پارٹی ایپلکیشن استعمال کر کے حاصل کیے گئے۔اس کے لیے انسٹاگرام ایک خودکار سافٹ ویئر کا ستعمال کررہا ہے جو ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کرے گا جو اس طرح کی ایپس استعمال کررہے ہیں اور شرائط و ضوابط کے خلاف مصنوعی طریقہ کار استعمال کررہے ہیں۔انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے صارفین کو لائکس، فالوورز اور کمنٹس کے خاتمے کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔تاہم جو لوگ بغیر جانے بوجھے اس طرح کی ایپلکیشن سے منسلک ہیں انہیں صرف اپنا پاسورڈ تبدیل کرنیکی ضرورت ہے اور جو لوگ ان تھرڈ پارٹی ایپلکیشن کا استعمال کررہے ہیں وہ متاثر ہوسکتے ہیں تاہم انسٹاگرام نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔
تازہ ترین مضامین
جرمنی-بیلے فیلڈ-فٹ بال-بنڈس لیگا-بیلے فیلڈ بمقابلہ سٹوٹ گارٹ
جرمنی کے بیلے فیلڈ میں جرمن بنڈس لیگا فٹ بال میچ کے دوران ڈی ایس سی آرمینیا بیلے فیلڈ اور وی ایف بی سٹوٹ...
کویت۔کویت شہر۔غروب آفتاب
کویت کےکویت شہر میں غروب آفتاب کے دوران لوگ ساحل پرچہل قدمی کررہے ہیں۔(شِنہوا)
نیویارک نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 3 افراد ہلاک
نیویارک(شِنہوا)ریاست نیویارک کے شمالی حصے میں نیویارک آرمی نیشنل گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو...