اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کی اہمیت کا عالمی دن21نومبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصدلوگوں کی تفریح،تعلیم و تربیت اور معلومات کے حصول کیلئے ٹیلی ویژن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے مختلف الیکٹرانکس کمپنیوں کی جانب سے پروگرام ترتیب دیے جائیں گے جس میں لوگوں کو ٹیلی ویژن کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا جائے گا۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی نے دسمبر1996ء میں ایک قرارداد کی منظوری دی تھی جس کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 21نومبر کو ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا جائے گا ۔ٹیلی ویژن ایک ایسی حیرت انگیز ایجاد ہے جو کہ دورحاضر میں رابطے،معلومات اور خبروں تک رسائی کا ایک طاقت ور ترین ذریعہ ہے ۔
تازہ ترین مضامین
نیویارک نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 3 افراد ہلاک
نیویارک(شِنہوا)ریاست نیویارک کے شمالی حصے میں نیویارک آرمی نیشنل گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو...
چین مخالف امریکی عناصرکے ساتھ ملی بھگت پر تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی...
بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کی امریکہ میں چین مخالف عناصر کے ساتھ...
بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 4سکیورٹی اہلکار شہید
اسلام آباد(شِنہوا) پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے ضلع سبی میں دیسی ساختہ بارودی مواد کے دھماکے میں چار سکیورٹی اہلکار شہید اورپانچ...