بیجنگ(آئی این پی)دنیا میں تیز ترین سپر کمپیوٹرز کی فہرست میں چین اب تیسرے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔تیز ترین10 کمپیوٹرز میں امریکہ کے5کمپیوٹرز ہیں جبکہ دیگر ممالک میں سوئٹزلینڈ، جرمنی اور جاپان بھی شامل ہیں۔فہرست میں500 تیز ترین سپر کمپیوٹرز میں چین کے227 کمپیوٹرز ہیں جبکہ امریکہ کے109۔تیز ترین سپر کمپیوٹرز کی فہرست سال میں دو بار شائع کی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی سپر کمپیوٹر کانفرنس 2 لاکھ ٹریلین کیلکیولیشنز فی سیکنڈ کر سکتا ہے۔کانفرنس اور سیئیرا دونوں ہی کمپیوٹر کمپنی آئی بی ایم نے تیار کیے ہیں۔فہرست میں کہا گیا ہے کہ چین کا سنوے ٹائی ہو لائٹ گذشتہ سال سب سے تیز ترین سپر کمپیوٹر تھا۔ تاہم اس سال کی فہرست میں یہ تیسرے نمبر پر ہے۔اس کے علاوہ چوتھے نمبر پر بھی چین ہی کا سپر کمپیوٹر ہے۔سپر کمپیوٹرز کی تیزی’پیٹا فلاپ’میں گنی جاتی ہے۔ ایک فلاپ کو آپ کیلکیولیشنز میں ایک آپریشن یا قدم کے طور پر سمجھ سکتے ہیں۔ایک پیٹا فلاپ کا مطلب ایک سکینڈ میں ایک ہزار کھرب آپریشنز ہوتا ہے۔سپر کمپیوٹرز بہت بڑے اور مہنگے سسٹمز ہوتے ہیں جن میں ہزاروں پراسیسرز کو مخصوص انداز میں اکھٹا کیا گیا ہوتا ہے اور ان سے انتہائی مخصوص کیلکیولیشنز کروائی جاتی ہیں۔سپر کمپیوٹرز سے لیے جانے کاموں کی چند مثالوں میں موسمیاتی تبدیلی کے جائزے، جوہری ہتھیاروں کی سیمیولیشنز، تیل کے ذخائر کی کھوج، موسم کی حال کی پیشگوئیاں، ڈی این اے سیکونسنگ وغیرہ شامل ہیں۔
تازہ ترین مضامین
نیویارک نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 3 افراد ہلاک
نیویارک(شِنہوا)ریاست نیویارک کے شمالی حصے میں نیویارک آرمی نیشنل گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو...
چین مخالف امریکی عناصرکے ساتھ ملی بھگت پر تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی...
بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کی امریکہ میں چین مخالف عناصر کے ساتھ...
بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 4سکیورٹی اہلکار شہید
اسلام آباد(شِنہوا) پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے ضلع سبی میں دیسی ساختہ بارودی مواد کے دھماکے میں چار سکیورٹی اہلکار شہید اورپانچ...