سکیورٹی کے لیے روبوٹ ۔۔

ٹوکیو(آئی این پی)جاپان میں حال ہی میں ٹرینوں کے اسٹیشنوں پر سکیورٹی کی ذمے داریاں پوری کرنے کے لیے روبوٹس تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مقامی اخبار جاپان ٹائمز کے مطابق یہ ایک تجرباتی اقدام ہے جو 2020 میں ٹوکیو اولمپکس کے دوران سکیورٹی مضبوط کرنے کے لیے روبوٹس کے استعمال کی تیاری کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اس روبوٹ کا نام پرسیؤسبوٹ ہے جس کو یونان کی تاریخی شخصیت پرسیؤس کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔