رنسٹرا، پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم

اسلام آباد، پاکستان میں 76 ملین سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کنندہ ہیں اور 37 ملین فعال سوشل میڈیا اکاؤنٹس معیشت میں ترقی کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ موبائل انٹرنیٹ کی شرح صارفین کے لئے زیادہ سے زیادہ قیمت دینے کے ساتھ عوام کے لئے تفریح کا ذریعہ رہی ہے۔ تاہم، ملکی پلیٹ فارم کی کمی جو مقامی مواد کو آگے بڑھا سکے ایک بڑا مسئلہ رہی ہے۔

ملک میں میڈیا ٹیک کے منظر نامے میں رنسٹرا پاکستان کے سب سے پرکشش اقدامات میں سے ابھر کر سامنے آیا ہے۔ اگرچہ دیگر تمام ایپلی کیشنز اور پلیٹ فارمز ویڈیوز (وی او ڈی) کے ساتھ خبروں اور تفریحی چینلز کی سادہ نشریات پیش کر رہے ہیں، جبکہ رنسٹرانے آگے بڑھ کر پاکستانی مواد تخلیق کاروں کے لئے دروازے کھول دیئے ہیں۔ رنسٹرا نہ صرف پاکستان کا پہلاتیار کردہ پلیٹ فارم بن گیا ہے، بلکہ اس نے نہ صرف حسینہ معین اور مہرین جبار جیسے  ناموں سے ہی  (کانٹینٹ)موادلینا  شروع کیا بلکہ نوجوان فلم سازوں کو بھی مختلف موضوعات پر مواد تخلیق کرنے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔

رنسٹرا کے پلیٹ فارم کو سنبھالنے کے لئے معروف پاکستانی میڈیا کی شخصیات مصروف عمل ہیں،جس میں عامرجہانگیر، سماء ٹی وی کے سابق سی ای او، سی این بی سی پاکستان اور  سابق سی ای او ڈی بی ٹی وی شامل ہیں۔ جہانگیر اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں اسٹینفورڈ سنٹر فار انوویشن اینڈ کمیونی کیشن کے مشاورتی بورڈ میں بھی رہ چکے ہیں اور ورلڈ اکنامک فورم کیینگ گلوبل لیڈر کے طور پر انھیں پہچانا جاتاہے۔ پاکستان کے ورسٹائل اداکارہ اور ہدایتکارہ مصباح اسحاق خالد بھی چیف تخلیقی افسر کی حیثیت سے رنسٹراکا حصہ ہیں۔ وہ جیو، اے آر وائی انٹرٹینمنٹ، آج ٹی وی، ہم اور پی ٹی وی سے  تجربہ اپنے ساتھ لائی ہیں۔پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی انکا اہم کردار رہا ہے۔ ڈاکٹر عادل اختر، رنسٹرا کے پیچھے تخلیقی دماغ شریک بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین ہیں، جو مصوری میں اظہار خیال کرنے کے لئے نہ صرف ایک مشہور بین الاقوامی فنکار ہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ماہر آنکولوجسٹ بھی ہیں۔ وہ نائب صدر اور امریکہ کے ڈائس فاؤنڈیشن کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔

رنسٹرا ایک بہت ہی انوکھا پلیٹ فارم تیار کرنے میں کامیاب رہا ہے جو ڈراموں اور فلموں کی پیش کش کرتا ہے، جبکہ صارفین کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اپنا مواد تیار کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اس میں مواد کے مقابلے کی بھی ایک خصوصیت ہے جہاں پاکستان میں اس وقت سو سے زیادہ تعلیمی ادارے مختلف موضوعات پر مقابلہ کر رہے ہیں۔ ایپلی کیشن کی فیسٹ فیچر نے کچھ معروف فلمی تہواروں کو اپنی فلموں اور دستاویزی فلموں کو ڈیجیٹل دیکھنے کے لئے رنسٹرا کے ساتھ شراکت کا موقع فراہم کیا ہے۔

رنسٹرا   صارف کے ذریعہ تیار کردہ اصلی مواد کو تخلیق کرنے کے لئے پاکستان کا پہلا مختصر فارم ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ رنسٹرا ابھرتے ہوئے مواد تخلیق کاروں اور فلم سازوں کو پاکستان اور اس سے باہر کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ رنسٹرا مواد تخلیق کاروں کو پوری دنیا میں ایک بڑی پاکستانی کمیونٹی تک رسائی فراہم کرتا ہے۔