واشنگٹن(آئی این پی) فیس بک انتظامیہ نے دنیا کے بینک اکائونٹ نہ رکھنے والے پونے دو ارب افراد کو مالیاتی سہولت فراہم کرنے کیلیے کرپٹو کرنسی کا متعارف کرنے کا اعلان کردیا، کرنسی کے گردش میں آنے کے بعد اسے ڈجیٹل والٹ میں رکھا جاسکے گا اور فیس بک میسنجر یا واٹس ایپ کے ذریعے اس کا لین دین ممکن ہوسکے گا، اس کی پشت پر ویزا اور ماسٹر کارڈ جیسے ادارے ہیں جبکہ ای بے، اسپوٹیفائی، اور اوبر نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں اس طریقے سے رقم کی ادائیگی کو قبول کریں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے دنیا کے بینک اکائونٹ نہ رکھنے والے پونے دو ارب افراد کو مالیاتی سہولت فراہم کرنے کیلیے کرپٹو کرنسی کا متعارف کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق فیس بک نے لِبرا نامی اپنی کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے اور یہ کرنسی سنہ 2020 تک عام عوام کیلیے دستیاب ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کرنسی کے گردش میں آنے کے بعد اسے ڈجیٹل والٹ میں رکھا جاسکے گا اور فیس بک میسنجر یا واٹس ایپ کے ذریعے اس کا لین دین ممکن ہوسکے گا۔فیس بک کرپٹو کرنسی کیلیے ایک ذیلی ادارے پر بھی کام کررہا ہے، لبرا کو کسی پیغام کی طرح میسنجر اور واٹس ایپ پر ایک سے دوسری جگہ بھیجنا ممکن ہوگا۔فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لوگ نہ ہونے کے برابر معاوضے پر رقم بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت حاصل کریں گے جس پر انتہائی معمولی کمیشن لیا جائے گا
تازہ ترین مضامین
چلی کو نوول کرونا وائرس کے خلاف چینی سائنوویک ویکسین کی پانچویں کھیپ...
چلی،سانتیاگو کےسانتیاگو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی کمپنی سائنو ویک بائیوٹیک کی تیارکردہ ویکسینز سے لدے کنٹینرز لے جانے کے لئے ایک کارکن...
یمن میں امیگریشن حراستی مرکز میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر ...
صنعاء(شِنہوا) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں امیگریشن حراستی مرکز میں میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 60 ہوگئی ہے۔
حوثی گروپ کے...
بنگلہ دیش، خواتین کا چاول کے کارخانوں میں کام
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے شمال مشرق میں براہمن باریا میں واقع چا ول کی مل کے صحن میں پھیلائی گئی دھان کی...