کامن ویلتھ گیمز برمنگھم 2022 ،ہاکی مینز مقابلوں کے شیڈول کا اعلان

برمنگھم(آئی این پی) کامن ویلتھ گیمز برمنگھم 2022 ہاکی مینز مقابلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پاکستان اپنا پہلا میچ 30 جولائی کو جنوبی افریقہ ، دوسرا 31 جولائی کو نیوزی لینڈ، تیسرا 3 اگست کو اسکاٹ لینڈ جبکہ چوتھا میچ آسٹریلیا کیساتھ کھیلے گا۔تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز برمنگھم 22ء ہاکی مینز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا۔ ایونٹ 29 جولائی سے شروع ہوگا۔ تمام ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں آسٹریلیا،نیوزی لینڈ، جنوبی آفریقہ، پاکستان اور اسکاٹ لینڈ جبکہ پول بی میں بھارت، انگلینڈ ،کینیڈا،ویلز اور گھانا کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان اپنا پہلا میچ 30 جولائی کو جنوبی افریقہ سے کھیلے گا۔ دوسرا میچ 31 جولائی کو نیوزی لینڈ، تیسرا میچ 3 اگست کو اسکاٹ لینڈ جبکہ چوتھا میچ آسٹریلیا کیساتھ کھیلے گا۔ایونٹ کے سیمی فائنل 6 اگست فائنل 8 اگست کو کھیلا جائیں گئے۔