برمنگھم (آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے کامن ویلتھ گیمز اور تین ملکی سیریز کیلئے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان کردیا، کپتان بسمہ معروف کو فیملی کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز کے ولیج میں رکنے کی اجازت مل گئی۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 12 جولائی کو برطانیہ روانہ ہوگی جہاں وہ پہلے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے گی جو 16سے 24جولائی تک بیلفاسٹ میں کھیلی جائے گی۔سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے علاوہ آئرلینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیمیں شامل ہیں۔اس کے بعد ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے برمنگھم روانہ ہوجائے گی۔ پاکستان اپنے تین میچز 29، 31جولائی اور 3اگست کو بالترتیب بارباڈوس، بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔اس سلسلے میں قومی خواتین کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ یکم سے 11جولائی تک ہائوس آف ناردرن اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔
تازہ ترین مضامین
بنگلہ دیش میں چینی اقتصادی اور صنعتی زون کی تیاری کیلئے مفاہمتی یادداشت پر...
ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی(بی ای زیڈ اے) اور چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن(سی آر بی سی) نے جنوب مشرقی بنگلہ دیش میں چینی...
اسرائیلی کمپنیاں 7عرب ممالک میں قابل تجدید توانائی کے منصوبے شروع کرینگی
بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیل کی 2 توانائی کمپنیوں نے پیر کے روز 7 عرب ممالک میں قابل تجدید توانائی کے منصوبے شروع کرنے کیلئے تعاون کرنے...
لبنان کی شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
بیروت(شِنہوا)لبنان کی وزارت خارجہ نے شام پر اسرائیلی میزائل حملوں اور حملوں کیلئے لبنانی فضائی حدود کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارت نے...