ورلڈگیمز2022، پاکستان کے 16سالہ ورلڈ سنوکر چیمپیئن احسن رمضان ملک کی نمائندگی کرینگے

برمنگھم(آئی این پی)انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام امریکہ میں ہونیوالی ورلڈگیمز2022میں پاکستان کے 16سالہ ورلڈ ایمچرسنوکر چیمپیئن احسن رمضان ملک کی نمائندگی کرینگے۔ ورلڈ گیمز سنوکر مقابلوں میں پاکستان،بھارت سمیت16ممالک کے کیوئسٹ شرکت کرینگے۔ورلڈگیمز2022میں 15 ریڈبال مقابلے 13سے 17جولائی تک برمنگھم جیفرسن سوک کمپلیکس اور شیرٹن برمنگھم بالروم میں کھیلے جائیں گئے۔انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے تعاون سے ورلڈ گیمز کا انعقاد 7جولائی سے 17جولائی 2022تک امریکی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم میں ہو گا۔اس سال عالمی کھیلوں کے میلے (ورلڈ گیمز)میں 100سے زائد ممالک کے 3600سے زائد کھلاڑی 34مختلف کھیلوں میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔برمنگھم گیمز آرگنآئزنگ کمیٹی کے مطابق 10روزہ ورلڈ گیمز میں 34کھیلوں میں 223میڈلز کیلئے مقابلے ہونگے۔پاکستان کے 16سالہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فاتح احسن رمضان بھی گیمز میں شرکت کرینگے جبکہ پاکستانی مارشل آرٹس جوجستو ٹیم بھی ایونٹ میں شرکت کریگی ۔ورلڈ گیمز میں ان کھیلوں کو شامل کیا جاتا ہے جو اولمپکس میں شامل نہیں ۔ورلڈ گیمزمیں آئر سپورٹس،امریکن فٹبال،آرچری،بیس بال،بلئیرڈز سپورٹس(سنوکر)،ٹین پن بائولنگ،ڈانس سپورٹس،فلائنگ ڈسک،جمناسٹک،ہینڈبال،کراٹے،کک باکسنگ،پاور لفٹنگ،رسہ کشی،سکوائش،انڈرواٹرسپورٹس،وہیل چئیر رگبی،ووشو،ٹرائیتھلون،فلور بال،فسٹبال سمیت 34کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔