یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ کا گلوبل میڈیا رائٹس کا معاہدہ طے پا گیا

دبئی(آئی این پی)  یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ کا زی کے ساتھ ایک طویل مدتی عالمی میڈیا حقوق کے معاہدے پر دستخظ ۔ لیگ خصوصی طور پر زی کے چینلز اور اس کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی فائیو پر پوری دنیا میں نشر ہوگی۔
یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ ایک پیشہ ور کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں چھ ٹیمیں چونتیس میچوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیںجن میں ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ، اڈانی اسپورٹس لائن، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، لانسر کیپٹل، جی ایم آر گروپ اور کیپری گلوبل شامل ہیںاس حوالے سے یو اے ای کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے چیئرمین خالد الزرونی نے کہا زی کا لیگ کے ساتھ منسلک ہونا اہمیت کا حامل ہے ۔ میں پنیت گوئنکا، ایم ڈی اور سی ای او اور راہول جوہری، صدر -زی بزنس ساوتھ ایشیا دونوں کا اس لیگ پر اعتماد کرنے اور تجارتی لحاظ سے کامیاب انٹرپرائز بننے کے لیے شکر گزار ہوں۔ یہ خوش آئند ہے کہ زی نے یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ کے میڈیا رائٹس کے حصول کے ساتھ کھیلوں کی نشریات میں دوبارہ شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ہم پر یقین ہیں کہ زی نیٹ ورک لیگ کے تمام میچز شائقین کرکٹ تک احسن انداز میں پہچائے گی
راہول جوہری، صدر – بزنس، جنوبی ایشیا، زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز لمیٹڈ، نے کہا ہمیںیو اے ای کی ٹی ٹونٹی لیگ کے باضابطہ عالمی میڈیا رائٹس ہولڈر ہونے پر خوشی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ لیگ، جو پہلے ہی عالمی سطح پر کرکٹ کے بڑے ستاروں اور ٹیم فرنچائزز کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے،اور بہت جلد دنیا بھر کے ناظرین کو شاندار کرکٹ اور تفریح فراہم کرے گی۔ زی یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ کو پوری دنیا کے سامعین تک لے جانے کے لیے اپنے پلیٹ فارمز کی طاقت کو استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے اور پر امید ہے کہ اس سے اچھے نتائج ملیں گے۔
مبشر عثمانی، جنرل سیکرٹری امارات کرکٹ بورڈ نے کہاکہ امارات کرکٹ بورڈ یواے ای ٹی ٹونٹی لیگ اور زی دونوں کو اس پارٹنرشپ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔ ہم زی کے چینلز اور ان کے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کی وسیع رسائی کو جانتے ہیں اور اس کی تعریف کرتے ہیں جس سے لیگ کوزیادہ زیادہ کرکٹ شائقین تک پہنچایا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ مقامی ٹیلنٹ کو نکھارنے اور کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ تربیت اور کھیلنے کا مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ ایک پیشہ ور فرنچائز پر مبنی ٹی ٹونٹی فارمیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میںچھ فرنچائز ٹیمیں چونتیس میچوں کے ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ، لانسر کیپٹل، جی ایم آر گروپ، اڈانی اسپورٹس لائن، کلکتہ نائٹ رائیڈرز اور کیپری گلوبل نے متحدہ عرب امارات کی ٹی ٹونٹی لیگ میں ایک ایک ٹیم حاصل کی ہے۔