بیجنگ (آئی این پی)بیجنگ سرمائی اولمپکس قریب آرہی ہیں۔کئی ممالک کے لوگوں نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تیاریاں شاندار انداز میں کی گئی ہیں اور انہیں یقین ہےکہ بیجنگ ایک بار پھر کھیلوں کا ایک ناقابل فراموش ایونٹ پیش کرے گا۔
پاکستان اولمپک کمیٹی کے صدر سید حسن نے کہا کہ 2008 کے بیجنگ اولمپکس نے ہمیں بہت متاثر کیا۔ بیجنگ سمر اولمپکس اور سرمائی اولمپکس کی میزبانی کرنے والا پہلا شہر بن جائے گا۔ ہم اس تاریخی موقع کا حصہ بننے کے منتظر ہیں۔
امریکی اسپیڈ اسکیٹنگ اسٹار کھلاڑی برٹنی بو کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کا شاندار انداز میں انعقاد ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی اس حوالے سے اپنی بھر پور کوشش کرےگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لئے بےتاب ہوں۔
نیوزی لینڈ کی اسکائیر مارگٹ ہیکیٹ نے کہا میں بیجنگ سرمائی اولمپکس میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کرنے پر بہت خوش ہوں۔ مجھے امید ہے کہ تمام لوگ مجھ پر فخر کریں گے۔ مجھے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں اچھے نتائج حاصل کرنے کا یقین ہے۔ تو بیجنگ سرمائی اولمپکس میں ملتے ہیں!
تازہ ترین مضامین
انڈونیشیا ، بس حادثے میں 15 ہلاک، 16 زخمی
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے مشرق میں سوموار کو ہونے والے بس حادثہ میں ڈاکٹرز اور سرکاری حکام کے مطابق 15 لوگ ہلاک...
چین ، جائیداد میں سرمایہ کاری میں 2.7 فیصد کمی
بیجنگ(شِنہوا) چین میں جائیداد کی پیشرفت بارے کی گئی سرمایہ کاری میں2022 کے پہلے چار ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد...
امریکہ ، چرچ میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک ،5 زخمی
لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے باعث 1 شخص ہلاک اور 5 دیگرزخمی ہو گئے ہیں۔
اورنج کاؤنٹی کےمحکمہ...