بیجنگ (آئی این پی)آٹھ سے سترہ دسمبر تک بیجنگ سرمائی اولمپکس کی انتظامی کمیٹی کے متعلقہ محکموں نے بیجنگ اور چانگ جیاکھؤ شہر کے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر سرمائی اولمپک وینیوز پر بلا رکاوٹ سہولیات کی حتمی جانچ کا مرحلہ مکمل کیا ۔اس دوران متعلقہ سہولیات ، آپریشن پلان اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ۔ تاکہ کھیلوں کے تمام وینیوز پر اعلیٰ معیار کی بلا رکاوٹ سہولیات فراہم کی جائیں ۔
بیجنگ سرمائی اولمپکس کی انتظامی کمیٹی کے پیرا اولمپکس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں نے رہائش گاہوں، ریستورانوں،جمنازیم اور طبی مراکز سمیت پیرا کھلاڑیوں کے لیے استعمال کی جانے والی رکاوٹوں سے پاک تمام سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
تازہ ترین مضامین
انڈونیشیا ، بس حادثے میں 15 ہلاک، 16 زخمی
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے مشرق میں سوموار کو ہونے والے بس حادثہ میں ڈاکٹرز اور سرکاری حکام کے مطابق 15 لوگ ہلاک...
چین ، جائیداد میں سرمایہ کاری میں 2.7 فیصد کمی
بیجنگ(شِنہوا) چین میں جائیداد کی پیشرفت بارے کی گئی سرمایہ کاری میں2022 کے پہلے چار ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد...
امریکہ ، چرچ میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک ،5 زخمی
لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے باعث 1 شخص ہلاک اور 5 دیگرزخمی ہو گئے ہیں۔
اورنج کاؤنٹی کےمحکمہ...