دبئی (آئی این پی)پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میچ دوبارہ شروع ہوتا تو ہمارے حق میں اچھا نتیجہ نکلتا،میچ میں ہماری پوزیشن اچھی تھی لیکن بارش ہوگئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا میچ بارش کے باعث بغیر نتیجہ ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تبدیلیوں کے باوجودون ڈے میں اچھے نتائج مل رہے ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ امام الحق فٹ ہیں،ان کواحتیاط کی وجہ سے نہیں کھلایا۔شاہین آفریدی ٹیم میں اچھااضافہ ہیں جبکہ حارث سہیل کی بیٹنگ سے ٹیم کوفائدہ ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ ون ڈیمیں ٹاپ آرڈراچھاپرفارم کریتو بڑا ٹارگٹ بن سکتاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہین آفریدی ٹیم میں اچھااضافہ ہیں، ہم انہیں جنوبی افریقی کنڈیشنز کے لیے تیار کررہے ہیں، ٹیم میں تبدیلیوں کے باوجودون ڈے میں اچھے نتا ئج مل رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ون ڈے میں ٹاپ آرڈراچھاپرفارم کرے تو بڑا ٹارگٹ بن سکتاہے۔
تازہ ترین مضامین
چلی کو نوول کرونا وائرس کے خلاف چینی سائنوویک ویکسین کی پانچویں کھیپ...
چلی،سانتیاگو کےسانتیاگو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی کمپنی سائنو ویک بائیوٹیک کی تیارکردہ ویکسینز سے لدے کنٹینرز لے جانے کے لئے ایک کارکن...
یمن میں امیگریشن حراستی مرکز میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر ...
صنعاء(شِنہوا) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں امیگریشن حراستی مرکز میں میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 60 ہوگئی ہے۔
حوثی گروپ کے...
بنگلہ دیش، خواتین کا چاول کے کارخانوں میں کام
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے شمال مشرق میں براہمن باریا میں واقع چا ول کی مل کے صحن میں پھیلائی گئی دھان کی...