منسوخ میچز دوبارہ کھیلنے سے متعلق کچھ عرصے میں سوچیں گے، ڈیوڈ وائٹ

آکلینڈ(آئی این پی)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ منسوخ میچز دوبارہ کھیلنے سے متعلق کچھ عرصے میں سوچ بچار کریں گے جبکہ دورہ منسوخ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو جو مالی نقصان ہوا اس بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔ ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا پھر سے دورہ پاکستان کےحوالے سے بات کرنا قبل از وقت ہے جبکہ دورہ منسوخ ہونے پر پی سی بی کو جو فنانشل نقصان ہوا اس بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہو یا انگلینڈ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا سب سے اہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دورہ منسوخی کے باوجودپاکستان کرکٹ بورڈ سے قریبی تعلقات بحال رکھےجاسکتےہیں جبکہ پاکستانی عوام کرکٹ کےلیے جذبہ رکھنے والی قوم ہے۔ڈیوڈ وائٹ نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ پاکستانی عوام کو افسوس ہوا ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ پاکستانی کرکٹ مداحوں کا دکھ سمجھ سکتی ہے۔