نیوزی لینڈ اورانگلینڈ میں بھی حملے ہوتے ہیں وہاں کوئی شور نہیں مچاتا،ڈیرن سیمی

اسلام آباد(آئی این پی)سابق کپتان ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ڈیرن سیمی نے کہا ہے نیوزی لینڈ کے فیصلے پر مایوسی ہوئی۔نجی ٹی وی پروگرام میںڈیرن سیمی کا کہنا تھا فیلڈ ماہرین کہہ رہے ہیں کہ پاکستان محفوظ ہے تو اعتماد کرنا چاہیے، پچھلے 6 سال سے پاکستان آ رہا ہوں، ہمیشہ اچھا تجربہ رہا۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں بھی حملے ہوتے دیکھے ہیں، آسٹریلیا میں بھی واقعات ہوتے دیکھے ہیں، دنیا میں ہر جگہ واقعات ہوتے ہیں لیکن وہاں کوئی شور نہیں مچاتا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات بدل چکے ہیں، پہلے لوگ پوچھتے تھے پاکستان جانا محفوظ ہے؟ اب لوگ پوچھتے ہیں پاکستان میں کھانا کہاں جا کر کھائیں۔