کووڈ 19،شمالی کوریا کا جاپان اولمپکس میں شرکت سے انکار

ٹوکیو(آئی این پی)شمالی کوریا نے رواں برس جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں شرکت سے انکار کردیا۔شمالی کوریا کے میڈیا کے مطابق کووڈ 19کے پھیلاو اور اپنے ایتھلیٹ کی حفاظت کے پیش نظر شمالی کوریا نے رواں بر س ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔شمالی کوریا کی وزارت کھیل نے یہ فیصلہ کوویڈ 19کی موجودہ صورت حال کی وجہ سے کیا۔جاپان کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال کو دیکھ رہے ہیں لیکن وہ اولمپکس اور کوویڈکو کنٹرول کرنے کی تیاریاں جاری رکھیں گے ۔اولمپکس2020گزشتہ سال کوویڈ19کی وجہ سے ہی ملتوی کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ اولمپکس گیمز کا آغاز23جولائی سے جاپان میں ہوگا۔