قومی ٹین پن باﺅلنگ چیمپیئن شپ ، اعجاز الرحمن سمیت4کھلاڑیوں نے دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری13ویں قومی ٹین پن باﺅلنگ چیمپیئن شپ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اعجاز الرحمن، شبیر لشکر والا، فضل مانیا اور علی سلڈیرا نے دوسرے راﺅنڈ کے ٹاپ فور میں جگہ بنا لی۔ ارینہ باولنگ کلب ایف نائن پارک میں جاری چیمپیئن شپ کے مینز سنگلز کے چار، چار سیٹ کھیلنے کے بعداعجاز الرحمن 787 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر، شبیر لشکر والا 786 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، فضل مانیا 757 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور علی سلڈیرا 743 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں، ٹورنامنٹ کے ٹیم ایونٹ اور ڈبلز ایونٹ (آج) ہفتہ کو کھیلے جائیں گے، چیمپیئن شپ کی اختتام تقریب (کل) اتوار کو ہوگی۔ چیمپیئن شپ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔