اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین اور کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ زمبابوے کیخلاف میچز میں گراونڈز میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی شائقین کی کمی محسوس کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پیغام میں لکھا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیل سے کہیں زیادہ ہے۔بابر اعظم نے مزید لکھا کہ اب پاکستان سپر لیگ کی باری۔ انہوں نے پاکستان کا دورہ کرنے پر زمبابوے کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے اظہار تشکر بھی کیا۔بابر اعظم نے اپنے پیغام کے ساتھ ٹیم کی گروپ فوٹو بھی شیئر کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا جبکہ ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم دو-ایک سے کامیاب ہوئی تھی۔
تازہ ترین مضامین
چین میں 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس افسران ہیں
بیجنگ(شِنہوا) چین میں اب تک 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس اہلکار موجود ہیں ، جو کہ ملک کی 20 لاکھ مضبوط پولیس فورس...
چین کا قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے زمینی سرحدی قانون تشکیل دینے کا...
بیجنگ (شِنہوا) چین کا اعلیٰ ترن قانون ساز ادارہ 2021 میں قومی سلامتی کے لیے قانونی نظام کو بہتر بنانے بارے زمینی سرحدی قانون...
افغانستان کے جنوبی صوبہ میں فوجی کارروائی کے باعث 10 باغی ہلاک
لشکر گاہ،افغانستان (شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے گرمسیر ، نادعلی اور نہر سراج اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پرکریک ڈاؤن...